چهارشنبه 30/آوریل/2025

سیاسی گرفتاریاں

فلسطین میں سیاسی گرفتاریوں کا معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر سابق قیدیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو یورپی یونین میں اٹھانے پر زور دیا ہے۔

جنین کے 13 سیاسی کارکن فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید

جینن میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز اپنی کریک ڈاؤن مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس میں بنیادی طور پر مزاحمتی کارکنوں اور اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے سابق قیدیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کارکنوں کی گرفتاریاں، اسلامی جہاد کی فلسطینی اتھارٹی پر تنقید

فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے رام اللہ میں اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کے لیے ان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

مصر میں فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کے موقع پر مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز شہریوں، سیاسی کارکنوں، رہائی پانے والے قیدیوں اور قومی شخصیات کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں اور سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیاسی گرفتاریوں کی وجہ سے قاہرہ مذاکرات کا بائیکاٹ کیا: اسلامی جہاد

اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے کہا ہے کہ قاہرہ میں جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ مغربی کنارے میں مسلسل سیاسی گرفتاریوں اور مزاحمت کاروں کے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تعاقب کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سیاسی گرفتاریاں دشمن کی خدمت،مفاہمتی کوششیں سبوتاژ ہوئیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام کی جانب سے طلباء، جماعت کے حامیوں، مزاحمتی کارکنوں اور اس کے سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی گرفتاری کی غیر منصفانہ پالیسی اور گھروں پر دھاوا بولنے اور نہتے شہریوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔

عباس ملیشیا نے یونیورسٹی گیٹ پر فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا

کل سوموارعباس ملیشیا نے عرب امریکن یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کے نمائندے مصطفیٰ ابو الرب کو جنین سے اغوا کر لیا۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ یونیورسٹی کے دروازے سے باہر نکلے۔

عباس ملیشیا کا سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

آج منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم کے دوران سابق اسیران سمیت کئی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

سیاسی گرفتاریاں فلسطینی عوام کی پیٹھ میں زہر آلود خنجر ہے:القرعاوی

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی قرعاوی نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہ نماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پکڑ دھکڑ فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھومپنے کے مترادف ہے۔

اسرائیلی فوج کو مطلوب فلسطینی عباس ملیشیا نے گرفتار کرلیا

کل اتوار کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریوں کے سلسلے کے تسلسل کے تحت جنین گورنری سے اسرائیلی فوج کو مطلوب اسماعیل ابو الوفا کو گرفتار کر لیا۔