چهارشنبه 30/آوریل/2025

سیاسی قید

غزہ کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں: وزارت داخلہ

فلسطینی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غہز کی جیلوں میں تمام ایسے قیدی ہیں جو جرائم میں ملوث ہونے کے بعد وہاں‌لائے گئے ہیں اور ان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔ان میں سے بعض کو جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

’20 سال تک اسرائیل میں قید رہنے والا عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار‘

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں اور اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی باریاں مقرر کررکھی ہیں۔ ایک کی قید سے چھوٹنے والے فلسطینیوں کو دوسری فورسز کی حراست میں لے لیتی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی قید سے 20 سال کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی سماجی کارکن محمود المسالمہ کو عباس ملیشیا نے حراست میں لے لیا۔ مسالمہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ان کے آبائی قصبے بیت عوا میں گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، سابق اسیران سمیت 7 شہری گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کےماتحت سیکیورٹی اداروں نے تازہ چھاپہ مار کارروائیوں میں پانچ سابق اسیران سمیت کم سے کم سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

عباس ملیشیا نے حماس رہ نما اور سرکردہ عالم دین کو گرفتار کرلیا

فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور ممتاز عالم دین الشیخ علی عتیق کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اپنے رہ نما کی گرفتاری کو علماء کی توہین اور سیاسی انتقام کی بدترین کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن میں حماس رہ نما گرفتار، طلباء کا تعاقب

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے غرب اردن کے شہروں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور طلباء کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے طوباس شہر میں ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما کو حراست میں لے لیا گیا۔