چهارشنبه 30/آوریل/2025

سیاسی قید

دو فلسطینی قیدی عباس ملیشیا کے عقوبت خانے سے رہا

کل اتوار کی شام فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے دو قیدیوں عنان بشکار اور عبدالرحمن رشدان کو کئی روز تک جاری رہنے والی سیاسی قید کے بعد رہا کردیا۔ اس دوران ان دونوں نے بلا جواز سیاسی گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

سیاسی قیدی بشکارپرعباس ملیشیا کےجلادوں کےتشدد کا انکشاف

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے سیاسی قیدی عنان بشاکر کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اتھارٹی کی جیلوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں اور ان کے بیٹے اسلام کو 3 روز قبل گرفتار کرنے کے بعد انہیں حراستی مرکز میں شدید زدو کوب کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت بھی انہیں ان کے اہل خانہ کو عباس ملیشیا نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

عباس ملیشیا کا سیاسی قیدی پربدترین تشدد، سنگین دھمکیاں

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وکلاء برائے انصاف گروپ نے بتایا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید یعقوب حسین نے سرکاری وکیل کے سامنے انکشاف کیا رام اللہ میں انٹیلی جنس سینٹر میں حراست کے دوران اسے بدترین جسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سیاسی گرفتاری کے خلاف قیدی عنان بشکارکا بھوک ہڑتال کا اعلان

غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کے سابق قیدی اور سیاسی بنیادوں پر عباس ملیشیا کی جیل میں قید عنان بشاکر نے اپنے گھر پر چھاپے اور تلاشی کے بعد اپنی غیر منصفانہ سیاسی حراست کو مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال اور ادویات کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

عباس ملیشیا نے مفروف فلسطینی کا اسلحہ ضبط کرلیا، بھائی گرفتار

جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہر سے مزاحمتی کمانڈر اور اسرائیلی فوج کو مطلوب محمد الجنیدی کا اسلحہ ضبط کرکے اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 48 سیاسی قیدی

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 48 سیاسی قیدی

مغربی کنارے میں اتھارٹی کی جیلوں میں 54 سیاسی قیدی

مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 54 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں نابالغ، طلباء، صحافی، وکلاء اور کارکن شامل ہیں۔

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 26 سیاسی قیدی

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں اور حراستی مراکز میں 26 فلسطینی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے جانے کے بعد پابند سلاسل ہیں۔ انہیں بغیر کسی قانونی اور آئینی وجہ کے صرف سیاسی انتقام کے تحت قید کیا گیا ہے

سیاسی قیدی کی والدہ کی بھوک ہڑتال تکلیف دہ ہے:جاسر البرغوثی

مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے قومی تعلقات کے شعبے کے سربراہ جاسر البرغوثی نے زدر دے کر کہا ہے کہ سیاسی نظربند احمد ہریش کی والدہ کی مسلسل پانچویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہنا ہر آزاد شہری حب الوطنی کے جذبے کے لیے تکلیف دہ ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 24 شہری سیاسی بنیادوں پرقید

فلسطینی اتھارٹی کے حکام مغربی کنارے میں شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت 24 سے زائد شہریوں کو ان کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے