
تحریک فتح کی نئی قومی حکومت یا سیاسی انتشار!
منگل-29-جنوری-2019
فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح نے تنظیم آزادی فلسطین'پی ایل او'میںشامل جماعتوں پر مشتمل ایک نئی اور مخلوط قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں تحریک فتح نے اپنی آمرانہ پالیسی اورمزاض کو فلسطینی قوم پر مسلط کرنے کی ایک اور کوشش کی ہے۔ پی ایل او میں شامل تنظیموں کے ساتھ شراکت اقتدار کی پالیسی اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ساتھ مصالحتی کوششوں کی سراسر نفی کے مترادف ہے۔