عباس ملیشیا کے جلادوں کا شہید فلسطینی کے والد پر بہیمانہ تشدد
پیر-13-مارچ-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں چند روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بلاگر باسل الاعرج کے والد پر عباس ملیشیا کے جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عباس ملیشیا کی درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تشدد کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔