
’سویقہ علون‘ بیت المقدس میں ’عرب تشخص‘ کی آخری علامت!
جمعرات-16-اگست-2018
بیت المقدس کے پرانے اور عرب تہذیب وتمدن کی لینڈ مارک سمجھے جانے والے مقامات میں ایک نام ’بازار علون‘ [سویقہ علون] کہلاتا ہے۔ صہیونی ریاست کی طرف سے شہر کو یہودیانے اور اس پر عبرانی تہذیب مسلط کرنے اور عرب تشخص کو مٹانے کی سازشوں کے جلو میں ’بازار علون‘ بھی رفتہ رفتہ اپنی شناخت کھو رہا ہے۔