جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان

مصر کے خلاف اعلان جنگ کا کوئی ارادہ نہیں:سوڈان

سوڈان کی وزارت خارجہ نے قاہرہ میں متعین سوڈانی سفیر عبدالمحمود الحلیم کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوڈان مصر کے خلاف اعلان جنگ کرسکتا ہے۔

ترکی اور سوڈان کا مشترکہ تزویراتی کونسل کے قیام کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے دورہ سوڈان کے دوران سوڈانی ہم منصب محمد عمر البشیر سے خرطوم میں ملاقات کی۔ سنہ 1956ء میں آزادی کے بعد کسی ترک صدر کا سوڈان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

سوڈان پر 20 سال سے عاید امریکی پابندیاں ختم

امریکا نے افریقی عرب ملک سوڈان پر 20 سال سے عاید اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سوڈان پر عاید پابندیاں جزوی طور پر اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

سوڈان افریقا ۔ اسرائیل سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا

سوڈان کی حکومت نے باور کرایا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں افریقی ملک توگو کی میزبانی میں ’اسرائیل ۔ افریقا‘ کی سربراہ کانفرنس میں خرطوم کسی صورت میں شریک نہیں ہوگا۔

سوڈانی وزیرکے فلسطین مخالف اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سوڈان کے سرمایہ کاری کے وزیر کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستانہ اور اشتعال انگیزی بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے فلسطینیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوڈان افریقی۔ اسرائیلی سربراہ کانفرنس روکنے کے لیے پرعزم

سوڈان نے رواں سال اکتوبر میں اسرائیل اور افریقی ممالک کی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوڈان امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں:خرطوم

سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یا عوام امریکا کی قومی سلامتی کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بلکہ خرطوم امریکا کے ساتھ کئی شعبوں میں باہمی تعاون بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی سیکیورٹی ادارے سوڈان کی طرف سے ملنے والے تعاون کے گواہ ہیں۔

ھنیہ کا عرب ممالک میں اتحاد کے لیے سوڈان کی مساعی کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام بالخصوص عرب ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کے لیے سوڈان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب اقوام میں وحدت اور ان کے امن و استحکام کے لیے سوڈان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

فلسطینی مائیں، بہنیں، بیٹیاں قابض صہیونی افواج کی دہشت گردی کا شکار

سوڈان کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی ممالک کی خواتین کی بین الاقوامی فیڈریشن کی ساتویں سالانہ کانفرنس میں فلسطینی خواتین کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔

لبنان میں حماس کے مندوب کی سوڈانی سفیر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے لبنان میں مندوب علی برکہ نے گذشتہ روز بیروت میں متعین سوڈانی سفیر علی صادق علی سے سفارت خانے میں ملاقات کی۔