جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان

پُر تشدد مظاہروں کے بعد سوڈانی صدر سبکدوش، فوج نے اقتدار سنبھال لیا

سوڈان میں فوج نے صدر عمر البشیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اقتدار سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کےمطابق جمعرات کے روز سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عوض بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے۔ جنرل عوض سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

سوڈان کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی

سوڈان میں صدر عمر البشیر نے جمعے کی شام ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غریب سوڈانی قوم کی قسمت جاگ اٹھی، سونے کے ذخائر دریافت

افریقی عرب ملک سوڈان کو غریب ممالک میں شمار کیاجاتا ہے مگر قدرت نے سوڈانی قوم کی سوئے قسمت جگا دی اور حکومت نے سونے کے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوڈانی وزیر پرائے پٹرولیم وقدرتی وسائل ازھری عبدالقادر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سونے کی ایک بہت بڑی کان دریافت کی گئی ہے جس سے سالانہ 7 ٹن خالص سونا حاصل کیا جائے گا۔

نیتن یاھو کو سوڈان کے دوران کے دعوت دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

سوڈان کی حکمران جماعت کے ایک سرکردہ رہ نما نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوڈان عن قریب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خرطوم کے دورے کے دعوت دی جائے گی۔

سوڈان کی سرکردہ شخصیات کا قضیہ فلسطین کی "نصرت” کا مطالبہ

سوڈان کی سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی مخالفت اور قضیہ فلسطین کی نصرت کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق سوڈانی صدر سوار الذھب عالم اسلام کا سرمایہ تھے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے سعودی عرب میں انتقال کرنے والے سوڈان کے سابق صدر سوار الذھب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سوار الذھب پوری مسلم امہ کا سرمایہ تھے۔ ان کی وفات پوری مسلم امہ کے لیے صدمے کا باعث ہے۔

سابق سوڈانی صدر وصیت کے مطابق مدینہ میں سپرد خاک

سوڈان کے سابق صدر سوار الذھب گذشتہ روز سعودی عرب میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں ان کی وصیت کے مطابق مدینہ منورہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم سوڈانی صدر کی وصیت پرعمل درآمد کی اجازت دیتے ہوئے انہیں مدینہ ہی میں دفن کرنے کی اجازت دی ہے۔

سوڈان نے شمالی کوریا سے فوجی تعلقات ختم کردیے

سوڈان کی حکومت نے شمالی کوریا کے ساتھ جاری دفاعی معاہدے ختم کرتے ہوئے پیانگ یانگ کے ساتھ ہر طرح کے عسکری تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل ہماری قومی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے: سوڈان

سوڈان کی مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل [ریٹائرڈ] عماد عدوی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی سلامتی کو کئی اطراف سے خطرات لاحق ہیں۔ ان میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ دریائے نیل کے اطراف میں موجود ممالک میں اسرائیل کا بڑھتا اثرو رسوخ ہماری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

سوڈان:سیاسی بنیادوں پر گرفتار 80 افراد کو رہا کردیا گیا

سوڈان کی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے 80 افراد کو رہا کردیا۔