جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان

سوڈان کی عسکری کونسل نے عوامی تحریک کی قیادت کو جلا وطن کرناشروع کردیا

سوڈان کی حکمراں فوجی کونسل نے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی ایک سرکردہ تحریک کے تین لیڈروں کو مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک بدر کرکے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا بھیج دیا ہے۔

سوڈان کی اپوزیشن کا ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان

سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے والے مرکزی گروپ نے ملک گیر سول نافرمانی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک حکمران عبوری فوجی کونسل اقتدار ایک شہری حکومت کے حوالے نہیں کردیتی،اس وقت تک سول نافرمانی کی یہ مہم جاری رہے گی۔

سوڈان: فوج اور مظاہرین میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں گذشتہ روز اپوزیشن کے حامی مظاہرین اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

سوڈان کی عسکری کونسل کے نائب سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز جدہ میں سوڈانی عبوری کونسل کے نائب سربراہ جنرل محمد حمدان سے ملاقات کی۔

سوڈانی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل نے دارالحکومت خرطوم میں حقیقی تبدیلی کے لیے دھرنا دینے مظاہرین کوخبردار کیا ہے کہ وہ پر امن طور پر منتشر ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سوڈان میں فوج اور سولین قیادت پر مشتمل عبوری کونسل کے قیام پر اتفاق

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل اور آزادی وتبدیلی کے لیے احتجاج کرنے والی سیاسی جماعتوں کےاجلاس میں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ سول اور ملٹری کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سوڈان کی عسکری کونسل کا سابق نظام کےخلاف وحشیانہ کریک ڈائون

سوڈان کی عسکری کونسل نے سابق حکومت کی باقیات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا ہے۔

قطری وفد سے ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: سوڈانی عسکری کونسل

سوڈان کے ایک ذمہ دار ذریعے نے خبر دی ہے کہ سوڈان کی عسکری کونسل نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی قیادت میں خرطوم کے دورے پر آئے وفد کے حوالے سے لاعلم ہے اور اس نے قطری وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکار نہیں‌ کیا ہے۔

سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کا سعودیہ اور امارات کے تعاون کاخیرمقدم

سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے سوڈان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مثالی تعلقات کی تحسین کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوڈانی قوم کے امارات اور سعودیہ کے ساتھ ازلی تعلقات قائم ہیں اور آنے والے دور میں یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

عالمی فوج داری عدالت کا معزول سوڈانی صدر کی حوالگی کا مطالبہ

عالمی فوج داری عدالت نے سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔