جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان

‘البرھان کی نیتن یاھو سے ملاقات، فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا گیا’

سوڈان کی خود مختار عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے یوگنڈا میں ملاقات پر فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ کی ڈیل میں فلسطینیوں کےتاریخی حقوق پامال کیے گئے: سوڈان

امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے پر عالمی سطح پر سخت رد عمل جاری ہے۔ سوڈان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانگرس نے امریکی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جانب دارانہ قرار دیا ہے۔

سوڈان میں فوجی بغاوت کےبعد پہلی حکومت کی تشکیل

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے اٹھارہ وزراء پر مشتمل اپنی نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیاہے۔یہ اپریل میں سابق مطلق العنان صدر عمرحسن البشیر کی معزولی کے بعد ملک میں پہلی باضابطہ حکومت ہے۔

سوڈان میں فوج اور سیاست دانوں میں شراکت اقتدار کا تاریخی سمجھوتہ نافذ

سوڈان میں تمام سیاسی قوتوں اور مسلح افواج کی نمائندہ قیادت نے عالمی وفود کی موجودگی میں باضابطہ طور پرتاریخی عبوری سمجھوتے پردستخط کیے ہیں۔

سوڈان میں فوجی انقلاب کے بعد 184 افراد ہلاک

سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 19 دسمبر 2018ء کو ملک میں سابق صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد اب تک 184 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوڈان میں‌ فوجی ا نقلاب کو نئی بغاوت کا سامنا

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج کے 16 اہل کاروں نے سیاسی سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل احتجاجیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل کے ایک سینیر عہدیدار نے احتجاجی تحریک کے لیڈروں سےانتقالِ اقتدار کے لیے غیر مشروط طور پر مذاکرات کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کا سوڈان پر اقتصادی پابندیوں کا عندیہ

مشرقی افریقا اور سوڈان کے امور کے لیے امریکی وزیر خارجہ کی معاون کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے تمام آپشن زیر غور ہیں جن میں سوڈان میں تشدد بڑھنے کی صورت میں پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔

عمر البشیر معزولی کے بعد پہلی بار منظر عام پر، عدالت میں پیش

سوڈان کے معزول صدرعمر حسن البشیر کو اتوار کے روز دارالحکومت خرطوم میں الکوبر جیل سے پراسیکیوٹر کے دفتر میں لایا گیا ہے جہاں انھیں ان کے خلاف بدعنوانیوں اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی رکھنے کی فردِ الزام پڑھ کر سنائی گئی ہے۔

سوڈان کی انقلابی احتجاجی تحریک نے اسٹیٹ کونسل کےلیے نمائندے نامزدکردیے

سوڈان میں احتجاجی تحریک کے لیڈروں نے سول نافرمانی کی مہم ختم کرنے اور حکمراں عبوری فوجی کونسل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے اتفاق کیا ہے۔انھوں نے یہ فیصلہ ایتھوپیا کی ثالثی کی کوششوں کے بعد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ احتجاجی قیادت نے اسٹیٹ کونسل کے لیے اپنے نمائندے تجویز کردیے ہیں۔ دوسری جانب سوڈان کے بعض علاقوں میں احتجاج جاری ہے اور کل منگل کے روز بھی خرطوم سمیت کئی شہروں میں نظٍام زندگی معطل رہا۔