
مائیک پومپیو کے ذریعے اسرائیل اور سوڈان کے درمیان فضائی سروس کا آغاز
بدھ-26-اگست-2020
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج منگل کی صبح اسرائیل سے سوڈان روانہ ہوئے۔ یہ تل ابیب اور خرطوم کے درمیان سرکاری طور پر پہلی براہ راست پرواز تھی۔ پومپیو کا مشرق وسطی کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ خرطوم میں کئی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ان میں سوڈان کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالنے کے عمل میں تیزی اور سوڈان میں امن کے لیے واشنگٹن کی سپورٹ شامل ہے۔