تحریک فتح کی سوڈان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت
اتوار-25-اکتوبر-2020
فلسطین تنظیم تحریک فتح نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوڈانی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اتوار-25-اکتوبر-2020
فلسطین تنظیم تحریک فتح نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوڈانی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ہفتہ-24-اکتوبر-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوڈانی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی حکومت نے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کا اعلان کرکے قضیہ فلسطین کے حوالے سے سوڈان کی تاریخی روایات، اصولوں اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی تاریخی حمایت سے کھلاانحراف کیا ہے۔ حماس سوڈانی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے اور فلسطینیوں کے ساتھ کھلی غداری قرار دیتی ہے۔
ہفتہ-24-اکتوبر-2020
متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد افریقی ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جلد ہی دونوں ملکوں کے درمیان امریکا میں امن معاہدے پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
ہفتہ-24-اکتوبر-2020
اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر ایلی کوھین نے کہا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان روابط تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان جلد ہی باہمی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔
پیر-12-اکتوبر-2020
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آئندہ ماہ اسرائیل کا دورہ کرے گا۔
جمعرات-1-اکتوبر-2020
سوڈان کے مرکزی اسلامی ادارے الفقہ الاسلامی آڈیٹوریم کی طرف سے ایک نیا فتویٰ جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ کسی بھی سطح کے تعلقات کے قیام کو'حرام' قرار دیا گیا ہے۔
اتوار-27-ستمبر-2020
سوڈان کی ایک بڑی سیاسی جماعت 'حزب الامہ' نے عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو ایک غاصب اور ظالم طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور اس کے سامنے جھکنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
جمعرات-10-ستمبر-2020
سوڈان کی وزارت داخلہ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ سیلاب کے نتیجے میںاب تک 103 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہیں۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق 69 ہزار 551 مکانات یا جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلاب کے نئے ریلوں کی آمد کی اطلاعات ہیں۔
پیر-7-ستمبر-2020
سوڈانی عبوری وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان سے کہا تھا کہ سوڈان کی حکومت پہلے اسرائیل کو تسلیم کرے اور اس کے بعد سوڈان کا نام دہشت گردی پھیلانے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے گا۔ مبصرین اور سوڈانی سیاسی قیادت نے امریکی وزیر خارجہ کےانداز کو خرطوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کے مترادف قرار دیا ہے۔
جمعرات-27-اگست-2020
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے منگل کے روز تل ابیب سے براہ راست سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچنے کے بعد سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ کےساتھ براہ راست اور شفاف بات چیت ہوئی ہے۔ پندرہ سال کے بعد کسی امریکی وزیر خارجہ کا یہ سوڈان کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی موجودہ عبوری انتظامیہ کے پاس اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ یہ کام آنے والے برسوں میں منتخب پارلیمنٹ اور عبوری دور کے بعد تشکیل پانے والی حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔عبداللہ حمدوک نے کہا کہ ان مذاکرات میں سوڈان کو امریکا کی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کرنے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاملے کو الگ الگ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوڈان میں عبوری حکومت ایک محدود ایجنڈے پر کام کررہی ہے جس کا مقصد ملک میں امن و استحکام کی بحالی، آزادانہ انتخابات کا آغاز اور دیگر ضروری اقدامات