جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان

سوڈان نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کا قانون باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا

سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کل منگل کے روز سنہ 1958ء میں منظور کردہ اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کردیا ہے۔ یہ قانون ایک ایسے وقت میں منسوخ کیاگیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ برس تعلقات قائم ہوئے تھے اور تین ماہ قبل اسرائیل کا ایک وزیر بھی سوڈان کے دورے پر خرطوم آیا تھا۔

شرمناک امن معاہدے کا تسلسل، سوڈانی طلبا کی اسرائیلی طلبا سمٹ میں شرکت

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل' کے اے این' کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرھان نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی طلبا سربراہ کانفرنس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا ہے۔

اسرائیل سے معاہدہ کرنے کےخلاف سوڈان میں مظاہرے، اسرائیلی پرچم نذرآتش

اتوار کے روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنےکا مطالبہ کیا اور مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے۔ دوسری طرف مظاہرین نےعبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور ان کی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا

‘سوڈان اسرائیلی بائیکاٹ سے متعلق قانون منسوخ کرنے جا رہا ہے’

اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سوڈانی حکام دارلحکومت خرطرم میں صہیونی ریاست کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے کو روبعمل لانے کے لیے ضرورت سے زیادہ سرگرمی دکھا رہے ہیں۔

اسرائیل سے معاہدہ کرنے کےخلاف سوڈان میں مظاہرے، اسرائیلی پرچم نذرآتش

اتوار کے روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے۔

سوڈان کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات توڑنے کی دھمکی

سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ایک فون کال میں متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی کانگریس سوڈان کو قانونی چارہ جوئی سے استثنیٰ دینے والے قانون کی منظوری نہیں دیتی ہے تو سوڈان اس قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کا فیصلہ واپس لے لے لگا۔

اسماعیل ھنیہ کی سوڈانی سیاست دان صادق المہدی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سوڈان کی مذہبی سیاسی جماعت 'امہ پارٹی' کے سربراہ صادق المہدی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےسوڈانی قوم اور سوگوارخاندان سے تعزیت کی ہے۔

سوڈان کی امہ پارٹی کے سربراہ امارات میں کرونا کے باعث دم توڑ گئے

سوڈان کے سابق وزیراعظم اور امہ پارٹی کے صدر صادق المہدی جمعرات کی رات متحدہ عرب امارات کے ایک اسپتال میں کرونا کے علاج کے دوران 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اسرائیل کے پہلے سرکاری وفد کے سوڈان کے سرکاری دورے کا اعلان

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایک سرکاری وفد جلد ہی سوڈان کے سرکاری دورے پر خرطوم روانہ ہوگا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے اعلان کے بعد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اسرائیلی وفد کی آمد، خرطوم میں مظاہرے، اسرائیلی پرچم نذر آتش

اسرائیل کے ایک سیکیورٹی وفد کے دورہ سوڈان کے موقع پر کل سوموارکے روز دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں‌ نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے پرچم بھی نذرآتش کیے۔