فلسطینی بستی ’’سوسیا‘‘ منہدم کرنے کے اسرائیلی اعلان پر امریکی انتباہ
جمعہ-12-اگست-2016
امریکی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مضافاتی قصبے"سوسیا" میں فلسطینیوں کے تمام مکانات، اسکول اور دکانیں مسمار کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی گائوں کو مسمار کر کے اس کی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔