
سوئس امن مندوب کی دوحہ میں حماس رہ نماؤں سے ملاقات
اتوار-10-ستمبر-2017
سوئٹرزلینڈ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین امن مندوب رولان چیٹنگز نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر حماس کے ترجمان اور سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران اور ماہر عبید بھی موجود تھے۔