پنج شنبه 01/می/2025

سنچری ڈیل

سنچری ڈیل کا مقابلہ کرنےکے لیے فلسطین میں قومی کمیشن کا قیام

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی سیاسی، مذہبی اور قومی جماعتوں کی طرف سے امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی قومی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

‘سنچری ڈیل’ بم کی طرح خطرناک، مزاحمت سے ناکام بنائیں گے’

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سینیر رہ نما اور جماعت کے خارجہ امور کے انچارج ڈاکٹر ماہر صلاح نے امریکا کے بدنام زمانہ امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کو بم سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش کو فلسطینی قوم اور حماس مزاحمت کی طاقت سے ناکام بنائیں گی۔

محمود عباس’سنچری ڈیل’ کے خلاف میدان میں اتریں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے'صدی کی ڈیل' کے خلاف باقاعدہ تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں، محض بیان بازی سے اس سازش کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

سنچری ڈیل کے خلاف فلسطین میں مظاہرے، اسرائیلی تشدد سے دسیوں زخمی

گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کے خلاف سیکڑوں طلباء نے جلوس نکالا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

گرین بیلٹ کا استعفیٰ ‘سنچری ڈیل’ کی ناکامی کا اعتراف

امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے "سنچری ڈیل'" کے "گاڈ فادر" مشرق وسطی میں امریکی صدر کے مندوب جیسن گرین بلٹ نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اس اعلان پر سیاسی امور کے ماہرین تجزیہ نگاروں نے اس اقدام کو "اعتراف شکست" قرار دیا ہے۔

‘سنچری ڈیل’ کا انحصار اسرائیل میں سیاسی تبدیلیوں پرہے:گرین بیلٹ

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ آیا 'صدی کی ڈیل' کے منصوبے کا سیاسی پروگرام اسرائیل میں کنیسٹ کےانتخابات سے پہلے کیاجائے گا یا بعد میں کیا جائے گا۔

لبنانی وزیر لیبر کے اقدامات ‘سنچری ڈیل’ میں امریکا کی معاونت کے مترادف

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے حصول اور علاقے کی ناکہ بندی کے خلاف جاری مظاہروں کی ذمہ دار سپریم قومی باڈی کے جنرل کوآڑڈینیٹر خالد البطش نے کہا ہے کہ لبنانی وزیرلیبر کمیل ابو سلیمان کا فلسطینی پناہ گزینوں کو محنت مزدوری سے محروم کرنے کا فیصلہ'ظالمانہ' اور فلسطینیوں کے خلاف تیار کیے گئےامریکا کے بدنام زمانہ'سنچری ڈیل' منصوبے کو آگے بڑھانے میں معاونت کے مترادف ہے۔