پنج شنبه 01/می/2025

سنچری ڈیل

"‘سنچری ڈیل’قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی سازش، کامیاب نہیں ہونے دیں‌گے”

فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز الدویک نے کہا ہے کہ امریکا کا مشرق وسطیٰ کا منصوبہ'سنچری ڈیل' فلسطین کی تقسیم کی سازش ہے مگر اس سازش کو کامیاب نہیں ہوں‌ دیں گے۔

الشیخ راید صلاح کی سزا ‘سنچری ڈیل’ پرعمل درآمد کا حصہ ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کو دی جانے والی 28 ماہ قید کی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الشیخ راید صلاح کو سزائے قید امریکا کے مشرق وسطیٰ کے'سنچری ڈیل' منصوبے کا حصہ اور اسے آگےبڑھانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے ‘سنچری ڈیل’ کے خلاف قرارداد واپس لے لی

فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مجوزہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ کے استرداد کے لیے قرارداد واپس لے لی ہے۔سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو اس قرارداد کی منظوری کے لیے درکار بین الاقوامی حمایت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

مسلم امہ ٹرمپ کی ‘سنچری ڈیل’ کے خلاف فلسطینی قوم کی مدد کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے مسلمان ممالک کی حکومتوں اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن پلان'سنچری ڈیل' کے خلاف فلسطینیوں کے عزم اور جدو جہد کی مدد کرے۔ حماس نے عرب اور مسلمان ممالک میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہروں کی تحسین کی اور کہا کہ مسلمان اور عرب ممالک کی حکومتیں بھی اپنی عوام کے ہم آواز ہو کر فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے لیے آواز بلند کریں۔

اٹلی اور ترکی کا سنچری ڈیل کا متبادل امن منصوبہ تیار کرنے پرغور

اٹلی کے ایک رکن پارلیمنٹ میشل بیراس نے بتایا کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ مل کر امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کا متبادل امن منصوبہ پیش کرسکتے ہیں۔

اسرائیلی ریاست کی ‘نسلی دیوار’ اور سنچری ڈیل مخالف فلسطینی احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ مزعومہ امن منصوبے 'سنچری ڈیل' کے اعلان کےخلاف فلسطین کے گلی کوچے اور اور قریہ وبازار میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی شہریوں کے احتجاج میں پہلا ہدف اسرائیل کی دیوار فاصل یا جسے نسلی دیوار بھی قرار دیا جاتا فرنٹ لائن پر ہے۔

ٹرمپ کا منصوبہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں‌گے: مرزوق الغانم

خلیجی ریاست کویت کی پارلیمنٹ (مجلس امہ) کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے امریکی صدر ڈونلڈ‌ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ ردی کے کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے جسے کوڑے دان میں ڈال دیں گے۔

سنچری ڈیل کے مضمرات پر107 ارکان کانگرس کی ٹرمپ کو وارننگ

امریکی کانگرس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 107 ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے مشرق وسطیٰ سےمتعلق نام نہاد امن منصوبے پر وارننگ دی ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبہ انتہائی متنازع ہے اور اس کے نتیجے میں خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی لبنانی قیادت سے سنچری ڈیل سمیت دیگر امور پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ حماس کے لیڈر اور لبنانی قیادت میں ہونے والی بات چیت میں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے'صدی کی ڈیل' اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئی ذی شعور اور باضمیرانسان ٹرمپ کے منصوبے کو قبول نہیں کر سکتا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے صاحب زادے اور ملائیشیا۔ القدس کونسل کے بورڈ ڈائریکٹر کے چیئرمین داتو مخزر بن مہاتیر محمد نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ منصوبے کو کوئی ذی شعور، عقل مند اور زندہ ضمیر انسان قبول نہیں کرسکتا۔