جمعه 15/نوامبر/2024

سنچری ڈیل

فلسطینیوں نے تنہا ’سنچری ڈیل‘ کو ناکام بنایا: عزام الاحمد

فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے عرب پارلیمانی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم نے تن تنہا امریکا کی سنچری ڈیل کو ناکام بنایا ہے

امریکی ارکان کانگریس کا جوبائیڈن سے’سنچری ڈیل’ منسوخ کرنے کا مطالبہ

امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی کھلے عام مذمت کرنے اور سفارتی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ سینچری ڈیل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کا ‘سنچری ڈیل’ منصوبہ غیر منصفانہ ہے

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے سابق ایلچی مارٹن انڈیک نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی وسطیٰ‌کے لیے تیار کردہ سنچری ڈیل منصوبے میں فلسطینی قوم کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ امریکی صدر کا منصوبہ غیر منصفانہ اور یک طرفہ ہے جس میں فلسطینیوں کو ان کے بنیادی اور صولی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

ٹرمپ دوبارہ صدر نہ بنے تو سنچری ڈیل منصوبہ ناکام ہوجائے گا: بولٹن

سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہےکہ نام نہاد امریکی امن منصوبہ (ڈیل آف دی سنچری ) اسی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے کہ بہ شرطیکہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوں۔ اگر ٹرمپ کامیاب نہ ہوئے توان کا پیش کردہ مشرق وسطیٰ امن منصوبہ بھی ناکام ہوجائے گا۔

"سنچری ڈیل”پراس کی روح کے مطابق عمل کرائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی ریاست کی نئی حکومت کےوزیر دفاع اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے کہا ہےکہ ان کی حکومت امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ 'سنچری ڈیل' منصوبے کی تمام شرائط اور تجاویز کو عملا نافذ کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کی سنچری ڈیل پراس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایاجائے گا۔

فلسطینی حکومت اور تحریک فتح کا امریکا سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح نے امریکا کے ساتھ رابطوں اور 'سنچری ڈیل' پرامریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی آشیرباد سے اسرائیل دوستی کی مہم

حالیہ ہفتوں کے دوران ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے'سنچری ڈیل' کے اعلان کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تو دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری سرپرستی میں اسرائیلی ریاست کے ساتھ رابطوں کی مہم میں بھی تیزی آئی ہے۔

سنچری ڈیل کے خلاف اردن اور لبنان میں مظاہرے

امریکا کے مشرق وسطیٰ کےلیے جاری کردہ نام نہاد امن منصوبے'سنچری ڈیل' کے خلاف اردن اور لبنان میں بڑے پیمانے پرمظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

ٹرمپ کی سنچری ڈیل کے بعد فلسطین میں صحافی غیر محفوظ ہوچکے: عالمی تنظیم

بین الاقوامی صحافتی تنظیم' رپورٹرز ود آئوٹ بائونڈریز' نے فلسطین میں ہونے والے پرامن مظاہروں کے دوران صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ متنازع سنچری ڈیل منصوبے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں‌کو ان ریلیوں‌کی کوریج سے بھی روک رہا ہے۔ تنظیم نے خبر دار کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافی غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔

امریکی منصوبے ‘سنچری ڈیل’ کا میدان میں مقابلہ کریں گے: محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ دنیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ کو مسترد کردے۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے فلسطینیوں کی خود مختاری محدود ہوکر رہ جائے گی۔