
تحریک فتح کی نئی قیادت اسرائیل کی منتخب کردہ ہے: فدوی البرغوثی
ہفتہ-18-فروری-2017
اسرائیلی جیل میں قید تحریک فتح کے رہ نما اور رکن قومی اسمبلی ’مروان البرغوثی‘ کی اہلیہ فدویٰ البرغوثی نے تحریک فتح کی نئی قیادت کے انتخاب کے دوران اپنے شوہر کو نظرانداز کئےجانے پر جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ تحریک کی فتح کی نئی قیادت کا چناؤ اسرائیل کی مرضی سے کیا گیا ہے۔ جو ارکان اور رہ نماؤں قربانیاں دے رہے ہیں انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔