شنبه 16/نوامبر/2024

سلوینیا

سلووینیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کے ملک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ دو دن میں فلسطین کو تسلیم کرنےوالا یہ چوتھا ملک ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پرعالمی خاموشی شرمناک ہے:سلوینیا

یورپی ملک سلوینیا کے وزیر خارجہ میروسلائو سیرار نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی انتقامی اور جارحانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے جو برتائو کیا جا رہا ہے اس پر عالمی برادری اور یورپی یونین کی خاموشی شرمناک ہے۔

سلوینیا میں فلسطینی دوشیزہ کے لیے ایوارڈ

جمہوریہ سلووینیا کے نوو میسٹو میں نامی ایک دوا ساز کار خانہ کی طرف سے 18 سالہ ایمان محسن حسین کو کیمسٹری کے میدان میں سالانہ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس نے سائنسی میدان میں مزید خدمات انجام دیتے ہوئے صابن اور امراض جلد پر تحقیق کے اعزاز میں اسے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

صہیونی امریکی دباؤ، سلووینیا نے فلسطین کوتسلیم کرنےکا اعلان واپس لےلیا

امریکی بلیک میلنگ اور صہیونی ریاست کے دباؤ کے نتیجے میں سلووینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے لیا ہے۔