چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلوان

مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں کی سلوان میں نماز جمعہ

فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے مقام پربطن الھویٰ کالونی میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکانات مسماری کے خلاف بہ طور احتجاج جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

القدس میں فلسطینی املاک خفیہ طور پر یہودیوں کو دیے جانے کا انکشاف

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ سلوان کی وادی حلوہ کالونی میں فلسطینی املاک چوری چھپے صہیونیوں کو فروخت کیے جانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے سلوان میں فلسطینی پرتشدد کے بعد اسے گرفتار کرلیا

اسرائیلی پولیس نے ہفتہ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان میں واقع بطن الھویٰ کے علاقے میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو مار پیٹ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

اسرائیل کا القدس میں فلسطینیوں کو100 رہائشی فلیٹ خالی کرنے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ نے مسجد اقصیٰ کے قریب سلوان کے مقام پر رہائش پذیر فلسطینیوں سے 100 فلیٹ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کا سلوان میں نسل پرستی پر مبنی مارچ

دسیوں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے منگل کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں سلوان ضلع میں بطن الھویٰ کے علاقے کی جانب ہونے والے ایک اشتعال انگیز مارچ میں حصہ لیا جہاں درجنوں فلسطینی خاندانوں کو اسرائیلی نسلی پرستی کے منصوبے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

القدس: اسرائیلی فوج کا فلسطینی نوجوان پر تشدد، بچے کو پیشی کا نوٹس

قابض اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کیا جب کہ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹائون سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو حراستی مرکز میں پیش کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی سے مکان کا کمرہ زبردستی مسمار کرا دیا

قابض صہیونی حکام نےمسجد اقصیٰ کے سامنے رہائش پذیر ابو ھدوا سے زبردستی اس کے مکان کا ایک کمرہ مسمار کرا دیا۔ قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمرہ مسجد اقصیٰ کے سامنے جہاں سے مسجد اقصیٰ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سیوریج، بارش کے پانی سے سلوان کے باشندوں کو ھجرت پر مجبور کرنے کی سازش

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹائون کے فلسطینی باشندوں کو علاقہ خالی کرانے کے لیے اسرائیلی ریاست کی طرف سے کئی طرح کے مظالم کا سامنا ہے۔ ان حربوں میں ایک مکروہ ہتھکنڈہ سیوریج اور بارشوں کے پانی کا ہے جسے استعمال کرکے صہیونی دشمن سلوان کے فلسطینیوں کو اپنے گھر بار اور زمیںیں خالی کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا نو عمر لڑکے پر تشدد، نامعلوم مقام پر منتقل

قابض اسرائیلی فوج کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے بیت المقدس کے علاقے سلوان سے ایک فلسطینی نو عمر کو تشدد کرنے کے بعد اغوا کر لیا۔

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے القدس سے بزرگ فلسطینی اغوا کرلیا

قابض اسرائیل کی انٹیلی جنس فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران سلوان کے مقام سے 80 سالہ بزرگ فلسطینی کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔