چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلوان

اسرائیلی پولیس کی مدد سے یہودی آباد کاروں کا فلسطینی زمین پر قبضہ

اسرائیلی قابض پولیس کے زیر حفاظت یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے فلسطینی کا ملکیتی پلاٹ قبضہ میں لے لیا ہے۔ فلسطینی خاندان زمین پر قبضے کی یہ واردات مقبوضہ یروشلم کے ضلع سیلوان میں منگل کے روز صبح سویرے کی گئی۔

سلوان میں درجنوں فلسطینی خاندانوں کو بے دخلی کا خطرہ

اسرائیل کی مرکزی قابض عدالت کی جانب سے شحادہ خاندان کی اپیل کو مسترد کرنے کے فیصلے کے بعد درجنوں فلسطینی خاندانوں کو بے دخلی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور انہیں سلوان کے جنوب میں واقع قصبے بطن الھوا کے محلے میں ان کے گھروں سے بے دخل کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ یہ بے دخلی ایک یہودی آباد کاری تنظیم عطیرت کوھنیم کے حق میں ہونے والے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ضلع سلوان میں مالکان کو میونسپلٹی میں طلب کر لیا

قابض اسرائیلی اتھارٹی کے ایلکار نے پولیس اہلکاروں سمیت سلوان ضلع میں اتور کی صبح کئی فلسطینیوں کے مکانات کی تلاشی لی۔ مقامی ذرائع کے مطابق قاض اتھارٹی کی میونسپلٹی اہلکار سلوان کے نزدیک وادی حلویہہ میں کئی گھروں میں چھاپہ مارا اور گھروں کی تلاشی لی۔

صہیونی پولیس ، بلدیہ کے عملے کا سلوان ضلع پر دھاوا

قابض اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں بلدیہ کے عملے نے اتوار کی صبح مسجد اقصیٰ کے جنوب میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ضلع سلوان پر ہلہ بولا۔

تباہ شدہ گھر کے ملبے پر شادی کی تقریب، قابض دشمن کو چیلنج

آج سے تقریباً ایک ماہ قبل ربیحہ الرجبی نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں اپنے خاندان کے گھر سے اپنے دولہا سے شادی کرنے کا خواب دیکھا لیکن وہ گھرقابض ریاست کے بلڈوزر کی وجہ سے پلک جھپکنے میں مسمار کردیا گیا اور اس گھر میں دلہن کا شادی کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

بیت المقدس: فلسطینیوں سے جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبے کے رہائشیوں پر آباد کاروں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران منگل کو 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

سلوان سے اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان منگیتر سمیت گرفتار کر لیا

کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک نوجوان اور اس کی منگیتر کو زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی عدالت کی القدس کی سلوان میونسپلٹی کے 58 گھر گرانے کی اجازت

اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان میونسپلٹی میں واقع وادی یاصول کالونی کے 58 مکانات کو فوری طور پر مسمار کرنے کا گرین سنگل دے دیا ہے۔

بیت المقدس: سلوان کے مقام پر فلسطینیوں کی دھرنا کیمپ میں نمازجمعہ

کل جمعہ کے روز سیکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر البستان کالونی میں دھرنا کیمپ میں نماز جمعہ ادا کی۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے سلوان میں مکانات کی مسماری اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے خلاف گذشتہ کئی روز سے دھرناجاری ہے۔

تحریک آزادی کے ترانے گانے پر اسرائیلی فوج کا شادی کی تقریب پر چھاپہ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر الثوری کالونی میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب پر چھاپہ مارا اور شادی کے موقعے پر فلسطینی مزاحمت اور آزادی کے حق میں ترانے گانے پر پابندی لگا دی۔