پنج شنبه 01/می/2025

سلامتی کونسل

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی روک تھام پر غور کے لیے عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل سوموار کے روز طلب کیا گیا ہے۔

’سلامتی کونسل میں کویت کی رکنیت قضیہ فلسطین کی فتح ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کوٹیلیفون کرکے انہیں ماہ صیام اور کویت کو سلامتی کونسل میں عبوری رکنیت ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کویت کی سلامتی کونسل میں رکنیت کو مسئلہ فلسطین کے عالمی فورمز پر پیش رفت کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل اقدام قرار دیا۔

فلسطین : یہودی آباد کاری کا معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیرکا معاملہ عالمی عدالت انصاف اور عالمی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

سلامتی کونسل فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مذمت میں ناکام

عالمی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے دوران فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری کی مذمت کی قراداد ناکام بنا دی گئی۔

امریکی ایوان نمائندگان : اسرائیل مخالف سلامتی کونسل کی قرارداد کی مذمت

امریکی ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد کثرت رائے کے ساتھ منظور کی گئی ہے جس میں حال ہی میں سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی مذمت میں منظور کردہ قرارداد 2334 کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اسے مسترد کردیا گیا۔

سلامتی کونسل کی قرارداد، نیتن یاھو باز پرس کے لیے پارلیمنٹ میں طلب

سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبے پرمبنی قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری میں اوباما کا ہاتھ ہے: یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو نے الزام عاید کیا ہے یہودی بستیوں کی تعمیرکے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی انتظامیہ کا ہاتھ ہے۔

سلامتی کونسل میں قرارداد کا جواب بیت المقدس میں ہزاروں مکانات

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کی منظوری کے جواب میں القدس شہر میں ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

قراردادوں کا طویل سلسلہ مگر مسئلہ فلسطین ھنوز حلب طلب!

سلامتی کونسل نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی ایک نئی قرارداد منظور کی جس میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کو باطل قرار دیا۔ فلسطین میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف سلامتی کونسل کی یہ پہلی قرارداد نہیں۔ اب تک اقوام متحدہ کی جانب سے 10 ایسی ہی قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں۔

فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ

گذشتہ روز بین الاقوامی سلامتی کونسل کی جانب سے کثرت رائے سے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کی منظوری کے بعد عالم اسلام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردار کے رد عمل میں عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔