پنج شنبه 01/می/2025

سلامتی کونسل

سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے:جنوبی افریقا

جنوبی افریقا نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے کونسل میں فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

سلامتی کونسل میں فلسطین مخالف بیان رکوانے میں کویتی کردار کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےکویت کی جانب سے سلامتی کونسل میں فلسطینی تحریک مزاحمت کی مذمت میں پیش کی گئی امریکی اور اسرائیلی قرارداد کو ناکام بنانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کویت کے جاندار سفارتی کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس برادر ملک کویت کی سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی حمایت میں مساعی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کویت نے سلامتی کونسل میں امریکا کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کاروں اور غزہ کی پٹی کے فلسطینی مجاھدین کی کارروائیوں کو اشتعال انگیز قرار دینے کے بیان کو ناکام بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ کویت کی حکومت فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نےکہا کہ امیر کویت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو دہشت گرد قرار دینے پر مبنی بیان روکنے میں اہم کرادار ادا کیا اور انہوں نے فلسطینیوں کی مسلح جدو جہد کو عالمی فورم پر تسلیم کرایا ہے۔انہوں نے تمام عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل مین فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کریں اور

غزہ میں قتل عام، سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس کل سوموار کو طلب

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کے حوالے سے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس کل سوموار کو نیویارک میں ہوگا۔ یہ اجلاس کویت کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے سلامتی کونسل میں جائیں گے: عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور ان جرائم کی تحقیقات کے لیے سلامتی کونسل سے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اسرائیل سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے مطالبے سے دست بردار

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے مطالبے سے دست بردار ہونے پرغور کررہی ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب، عباس نے قوم کی ترجمانی نہیں کی:حماس

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس کے حال ہی میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب پر سیاسی جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ محمود عباس نے عالمی ادارے سے خطاب میں قوم کی حقیقی امنگوں اور مطالبات کی ترجمان نہیں کی۔

مُنگل کوتنازع فلسطین پرغورکے لیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

آئندہ منگل کو تنازع فلسطین پرغور کےلیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔

بیت المقدس بارے امریکی اقدام کے خلاف سلامتی کونسل میں نئی قرارداد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رُکن ممالک کو ایک مجوزہ قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا گیاہے جس کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کی حیثیت پر یک طرفہ فیصلے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔ اس مسودے میں امریکی صدر کی طرف سےیک طرفہ اقدام کے تحت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانےکو باطل قرار دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل نے اسرائیل کے سامنے خود کو مفلوج ثابت کیا ہے: فلسطین

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے کہا ہےکہ سلامتی کونسل کو نکیل ڈالنے میں سلامتی کونسل بری طرح ناکام رہی ہے۔ اسرائیل کے سامنے سلامتی کونسل کے خود کو ’مفلوج‘ ثابت کیا ہے۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی پرلبنان کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

لبنان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور غیرقانونی طور پر جنگی طیاروں پر شام میں بمباری کے لیے لبنان کی فضاء سے گذارنے پر بیروت نے اقوام متحدہ میں صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کیا ہے۔