چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلامتی کونسل

فلسطینی علاقوں پراسرائیلی خود مختاری، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےاور وادی ردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے فیصلے پر رواں ہفتے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

لبنان کی اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت

جمعرات کے روز لبنان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف اپنے ملک کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزیوں کی شکایت کی۔

سلامتی کونسل میں فلسطینی قرارداد کیوں موخر کی؟ تیونس نے وجہ بتا دی

عرب ملک تیونس کی حکومت نے بتایا ہےکہ سلامتی کونسل میں آج منگل کے روز فلسطینی کی حمایت میں جو قرارداد پیش کی گئی تھی اسے واپس نہیں لیا گیا بلکہ اسے موخر کیا گیا ہے تاکہ اس پرمزید مشارت کی جاسکے اور اس کی منظوری کے زیادہ امکانات پیدا کیے جاسکیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے ‘سنچری ڈیل’ کے خلاف قرارداد واپس لے لی

فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مجوزہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ کے استرداد کے لیے قرارداد واپس لے لی ہے۔سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو اس قرارداد کی منظوری کے لیے درکار بین الاقوامی حمایت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے میں ٹرمپ منصوبے کی مذمت حذف

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے'سنچری ڈیل' کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی مجوزہ قرارداد کے مسودے میں غیرمعمولی ردو بدل کیا گیا ہے۔

امریکا نے سلامتی کونسل میں مکانات مسماری کی مذمت کی کوشش ناکام بنا دی

امریکا نے صہیونی ریاست کے مظالم کی ایک بارپھر حمایت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الحمص میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی اقدام کی مذمتی بیان جاری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

بیت المقدس میں فلسطینی بستی مسمار کرنے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی اقدام اور اس کے مضمرات پر غور کے لیے منگل کی شام سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

الخلیل سے امن مشن کی بے دخلی سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں سنہ 1993ء سے متعین عالمی امن مشن کے عملے کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی فیصلے کو سلامت کونسل میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کویت کی درخواست پر الخلیل کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

کویت کی اپیل پر فلسطین کے تاریخی صورت حال اورعالمی امن مشن کو نکالے جانے کے بعد شہر کے مستقبل پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔

لبنان فضائی حدود کی پامالی پراسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں پہنچ گیا

اسرائیل کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بیروت نے معاملہ سلامتی کونسل میں پیش کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو بازرکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔