چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلامتی کونسل

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے خلاف ویٹو کرکے ہیٹرک مکمل کر لی

رہاست ہائے متحدہ امریکہ نے منگل کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر فوری 'سیز فائر' کروایا جائے۔

الجزائر کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد

اقوام متحدہ میں الجزائر کے مشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو ایک ترمیم شدہ مسودہ قرارداد تقسیم کیا ہے جس میں انسانی وجوہات کی بناء پر غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ پر آئی سی جے کے فیصلے بارےسلامتی کونسل کا اجلاس اگلےہفتےہوگا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ کونسل کا اگلے ہفتے ہونے والا اجلاس عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے پر ہو گا جس میں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے امداد کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے غزہ کو بڑی تعداد میں انسانی امداد کی فراہمی تیز کرنے سے متعلق ایک نیم مردہ کوشش کی منظوری دیتے محاصرہ زدہ علاقے میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ میں امداد کی رسائی پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج متوقع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کے روز اس تجویز پر ووٹنگ کر سکتی ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ غزہ کی پٹی تک زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے امداد کی رسائی کی اجازت دیں اور انسانی امداد کی فراہمی کی اقوام متحدہ کی نگرانی قائم کریں۔

امریکا کی امن دشمنی، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دوسری بار غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کا مسودہ منظور کرنے میں ناکام رہی، جب کہ امریکا نے اپنا ویٹو پاور استعمال کیا جس کے نتیجے میں قرارداد ویٹو ہوگئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے انتباہ کے باوجود قرارداد ناکام رہی۔

حماس کا امریکی تعصب کوناکام بنانے پرروس، چین کے کردار کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سلامتی کونسل میں روس اور چین کے موقف کی تعریف کی اور ان کی جانب سے قابض ریاست کے خلاف متعصبانہ امریکی قرارداد کو ناکام بنانے کو سراہا ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزی رکوائی جائے: پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے فوری اور بھرپور عزم کے ساتھ کارروائی کرے اور بین الاقوامی قوانین اور مشرق وسطی تنازعات پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانا افسوسناک ہے: چین

چین نے امریکا کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کا کل جمعہ کے روز منعقد ہونے والا اجلاس رکوانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

حماس پر سلامتی کونسل میں ‌امریکا کے گھنائونے الزامات کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوبہ کی طرف سے جماعت پر لگائے گئے الزامات کو گھنائونے اور بے بنیاد قرار دے کرانہیں مسترد کردیا ہے۔