
یہودیوں کا مذہبی تہوار، غزہ،غرب اردن مفلوج، نظام زندگی مفلوج
اتوار-23-اکتوبر-2016
فلسطین پرقابض یہودی آئے روز مذہبی تہواروں اور تقریبات کی آڑ میں فلسطینی عوام کا جینا حرام بنا دیتے ہیں۔ اس نوعیت کا تازہ بہانہ ’عید العرش‘ نامی تہوارہے جس کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی کےعلاقوں کو سیل کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ہیں۔