
مئی میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنیکااعلان
اتوار-30-اپریل-2017
واشنگٹن نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی کے آخر میں اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران کرینگے گے، ان کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل ہو جائے گا۔زرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس امریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے بعد دنیا جان جائے گی کہ اس سر زمین پر مسلمانوں کا حق نہیں۔