جمعه 15/نوامبر/2024

سفارتی تعلقات

قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ چند ہفتوں میں کھولنے کی تیاری

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت جلد ہی مصر میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔ قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران کھول دیا جائے گا۔

روس اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات خطرناک موڑ میں داخل

امریکا کی جانب سے روس پر نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ایک خطرناک موڑ میں داخل ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اس وقت اور بھی اضافہ ہوا جب روسی صدر ولادی میرپوتن نے اپنے ملک میں تعینات آٹھ سو کے قریب امریکی سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر بحال

ترکی اور اسرائیل کے درمیان پانچ سال تک معطل رہنے کے بعد سفارتی تعلقات باضابطہ طورپر بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں ملک جلد ہی اپنے اپنے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ ایک دوسرے کے ہاں روانہ کر دیں گے۔

ترکی اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے تیار

اسرائیلی اور ترک حکومتوں کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ملک پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے متفق ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں سفراء کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔