
اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید، کئی زخمی
جمعرات-6-مئی-2021
فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکاشہید بحق ہوگیا جس کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 4 فلسطینی زخمی ہوگئے۔