شنبه 16/نوامبر/2024

سعودی عرب میں زیر حراست فلسطینی

سعودی عرب میں قید فلسطینی ڈاکٹر ھانی الخضری تین سال بعد رہا

سعودی حکام نےکل بدھ کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے رہ نما محمد الخضری کے بیٹے ڈاکٹر ہانی الخضری کو رہا کردیا۔ ان کے والد محمد الخضری کو پچھلے سال کے آخر میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں قید فلسطینی باپ بیٹا رہا، الرشق کی تصدیق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے فلسطینی انجینیر سلیمان حداد المعروف "ابو یحییٰ" اور ان کے بیٹے یحییٰ کو رہا کردیا ہے۔ رہائی کے بعد دونوں باپ بیٹا ترکیہ کے شہر استنبول چلے گئے ہیں۔

84 سالہ فلسطینی رہنما ڈاکٹرمحمد الخضری سعودی جیل سے رہا

سعودی عرب نے مملکت سعودیہ میں حماس کے نمائندہ کے طور پر تقریبا بیس سال تک ذمہ داریاں نبھانے والے ڈاکٹرمحمد الخضری کو تین سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔ رہائی کے بعد ان کا فوری اور پہلا پڑاو عمان میں ہو گا۔

سعودی عرب میں‌پابند سلاسل حماس رہنماوں کی رہائی کے لیے غزہ میں مظاہرے

گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں افراد نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے۔

سعودیہ میں حماس کے بزرگ رہ نما ڈاکٹر خضری اور ان کے بیٹے کا ٹرائل

سعودی عرب میں زیرحراست اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بزرگ رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کے خلاف مقدمہ شروع کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی۔

سعودی عرب کی جیل میں قید حماس رہ نما کی حالت تشویشناک

سعودی حکومت کی طرف سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نمائوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں جماعت کے سینیر اور بزرگ رہ نمائوں کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

سعودی عرب نے دوران ٹرائل فلسطینیوں کے حقوق پامال کیے گئے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ہیومن رائٹس واچ' نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 68 فلسطینیوں کے اجتماعی ٹرائل کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں، اہداف اور مضمرات

سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاری اور عقوبت خانوں میں ان کی بندش کو ایک سال ہوچکا ہے۔ اس وقت فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی طرف سے سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی مہمات اور مطالبات بھی جاری ہیں۔ گذشتہ فروری میں سعودی عرب میں فلسطینیوں کی مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی مساعی کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بعد عوامی محاذ برائے آزادی فلسطن اور اسلامی جہاد نے بھی یمن کے حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی کوششوں میں الریاض میں قید فلسطینیوں کی رہائی کو شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی عرب :جیلوں میں قید فلسطینیوں کے کروناوائرس کا شکار ہونے کاانکشاف

سعودی عرب کی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینیوں، اردنی باشندوں اور دیگر غیرملکیوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان میں بعض کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس خبرکے سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں میں شدید خوف اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔