چهارشنبه 30/آوریل/2025

سزائے قید

سعودی عرب میں قیدی فلسطینیوں اور اردنیوں کی سزاؤں کے خلاف اپیل

آج پیر کے روز سعودی اپیل کورٹ اردنی اور فلسطینی قیدیوں کو فوجی عدالت سے دی گئی سزاؤن کے خلاف اپیل پر غور کر رہی ہے، جن میں سعودی عرب میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے نمائندے محمد الخضری بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی بچے کو 35 سال قید، جرمانے کی سزا

اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست ایک 17 سالہ فلسطینی بچے کو 35 سال قید اور 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو 35 ماہ قید اور جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری نھاد بدر زغیر کو 35 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فلسطینی نوجوان کے قاتل صہیونی فوجی کو رہا کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی فوج کی طرف سے قیدیوں کی سزا کی معافی کی ذمہ دار کمیٹی کی طرف سے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے قاتل فوجی کی سزائے قید میں تخفیف کے بعد 10 مئی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی طالبہ کو پانچ سال قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے ایک فلسطینی دو شیزہ کو پانچ سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

فلسطینی اسیر کو اسرائیلی فوجی عدالت سے30 ماہ قید کی سزا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیل کی سالم فوجی عدالت سے 30 ماہ قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

فلسطینی عدالت سے حماس کمانڈر کے قاتلوں کو سزائے موت کا حکم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قائم ایک فیلڈ فوجی عدالت نے آج اتوار کے روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر مازن فقہا کے قاتلوں کو حتمی طور پر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ تینوں ملزمان فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرسکتے۔

سابق اسرائیلی صدر کو سزا پوری ہونے سےقبل رہا کرنےکا فیصلہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حکومت نے زیرحراست سابق صدر موشے کتساؤ کی سزائے قید میں کمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی قبل از وقت رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔

معزول مصری صدر محمد مرسی 20 سال قید کی حتمی سزا

مصر کی اپیل کورٹ نے معزول صدر محمد مرسی کو ایک دوسری عدالت کی طرف سے قصر الاتحادیہ کیس میں سنائی گئی بیس سال قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے انہیں بیس سال کے لیے پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

یہودی آبادکاروں کے قتل میں معاونت کا الزام، دو فلسطینیوں کو سزائے قید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے گذشتہ برس اکتوبر میں نابلس شہر میں ’’ایتمار‘‘ یہودی کالونی میں رہنے والے دو یہودی آباد کاروں کے قتل میں معاونت کے الزام میں دو فلسطینی سگے بھائیوں کو قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔