
تمام سرکاری محکموں کا کنٹرول حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں:حماس
منگل-17-جنوری-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اگر حکومت غزہ کی پٹی کےعوام کے مسائل ذمہ داری کے ساتھ حل کرنے کی یقین دہانی کرائے تو حماس غزہ میں تمام سرکاری محکموں کا کنٹرول مکمل طور پرحکومت کو دینے پر تیار ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت تمام قومی قوتوں کو اس بات پر گواہ بناتے ہوئے ان کی موجودگی میں سرکاری محکموں کا کنٹرول وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی کابینہ کو سپرد کرنے کو تیار ہے۔