جمعه 15/نوامبر/2024

سرمایہ کاری

برطانیہ: بڑے پنشن فنڈ نےاسرائیل کے 100 ملین ڈالر فروخت کر دیے

برطانیہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے سب سے بڑے پنشن فنڈ نے اپنے اراکین، خاص طور پر یونیورسٹی پروفیسرز یونین کے مسلسل دباؤ کے بعد اسرائیل کے سرکاری بانڈز سمیت مجموعی طور پر اسرائیلی اثاثوں میں سے 100 ملین ڈالر سے زیادہ کےشیئرز فروخت کردیے ہیں۔

اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست کمی: اخبار

تازہ ترین اسرائیلی مالیاتی اعداد و شمارکے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران صہیونی ریاست میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی ظاہر کی ہے۔ اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے اسباب میں نام نہاد عدالتی اصلاحات اور اس کے نتیجے میں سیاسی صورتحال میں مسلسل عدم استحکام ہے۔

اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں 65 فیصد کمی

ایک اسرائیلی اقتصادی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اسٹارٹ اپس اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے جمع کیے گئے سرمائے میں پچھلے سال کی نسبت 65 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

یورپی مالیاتی اداروں سے یہودی کالونیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا مطالبہ

فلسطینی ، علاقائی اور یورپی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ایک رپورٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے 670 سے زائد یورپی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں "تمام سرمایہ کاری اور مالی تعاون کو روکیں جو کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔

امارات کے ولی عہد کا اسرائیل میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید نے اسرائیل میں 40 ارب شیکل (12 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات اسرائیلی فوجی ریڈیو کو دیے گیے ایک انٹرویو میں کہی۔

کمپنی’انٹل’ کا اسرائیل میں 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی 'انٹل' نے اسرائیل میں اپنے آپریشنل پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ کیا ہے۔

صہیونیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ

فلسطین میں تحفظ صارف یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین جلد ہی صہیونیوں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی۔

’جی فورس ایس‘اسرائیل میں سرمایہ کاری واپس لینے کے لیے تیار

عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کی تحریک نے اسرائیل کو غیرمعمولی معاشی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ عالمی بائیکاٹ تحریک کے نتیجے میں صہیونی ریاست میں سرمایہ کاری کا فیصلہ واپس کرنے والے اداروں میں سیکیورٹی سے متعلق سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ’G4S‘ نے بھی اسرائیل میں اپنے حصص فروخت کرنے کے ساتھ سرمایہ کاری واپس لینے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

توسیع پسندی کے لیے صہیونی فرموں کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا انکشاف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں بیت المقدس اور غرب اردن میں جاری یہودی توسیع پسندی کے منصوبوں کے لیے اسرائیلی کمپنیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک کمپنی قریبا 350 ملین شیکل کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔