جمعه 15/نوامبر/2024

سامی جنارزہ

فلسطینی اسیر کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال 22 ویں روز میں جاری

اسرائیلی جیل میں قید 47 سالہ سامی جنازرہ انتظامی قید کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سامی جنازرہ کو ستمبر 2019ء میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور انہیں انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا تھا۔ وہ مسلسل 22 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسیر سامی جنارزہ نے بھوک ہڑتال ملتوی کردی

فلسطینی اسیر سامی الجنارزہ نے تفتیش کے آغاز کے بعد اپنی بھوک ہڑتال کو سات دنوں کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ اسرائیلی عدالت نے ان کے کیس میں نئی پیش رفت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے نئی تحقیقات جاری ہیں۔

بھوک ہڑتالی اسیر نے ریڈ کراس حکام سے ملاقات سے انکار کردیا

اسرائیلی جیل میں مقید اور دو ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر سامی الجنارزہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے ہاتھوں اور پیروں کی بیڑیاں نہ کھولنے پر سوروکا ہسپتال میں ریڈ کراس حکام سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

عزیمت کے پیکر سامی جنازرہ کی صہیونی زندان میں مسلسل بھوک ہڑتال 66 روز

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینی نوجوان سامی جنازرہ کی بھوک ہڑتال کو آج بہ روز ہفتہ 7 مئی کو 66 دن مکمل ہوگئے ہیں جس کےنتیجے میں اسیر کی طبی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیل: 54 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری کی حالت غیر

اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں 54 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی 43 سالہ سامی جنازرہ کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنازرہ کی بھوک ہڑتال ختم نہ کرائی گئی تو اس کے نتیجے میں اس کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں تین فلسطینی شہریوں نے صہیونی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

سر میں چوٹ لگنے سے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر زخمی

فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیل میں گذشتہ 52 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی سامی جنازرہ غشی کا دورہ پڑنے کے نتیجے میں گر پڑے جس کے نتیجے میں اس کے سرمیں گہری چوٹ آئی ہے۔ صہیونی حکام نے سرمیں چوٹ لگنے کے بعد جنازرہ کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے ’’ایلہ‘‘ نامی حراستی مرکز میں منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی زنداں میں قید فلسطینی کی 50 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینی نوجوان سامی جنازرہ کی بھوک ہڑتال کو آج 50 دن مکمل ہوگئے ہیں جس کےنتیجے میں اسیر کی طبی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔