جمعه 15/نوامبر/2024

سامی ابو زھری

جنگ مسلط کی تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل اس کےنتائج کو فراموش نہ کرے۔

’حماس کو کمزور کرنے کی صہیونی ترغیبات بری طرح ناکام ہوں گی‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اشتعال انگیز اور ترغیبی بیان کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا کہ حماس کو کمزور کرنے کی دشمن کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

فلسطینی مزاحمت کے خلاف اماراتی وزیر کا بیان قابل مذمت:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش کی جانب سے فلسطینی تحریک مزاحمت کو دہشت گردی کے ساتھ خلط ملط کرنے کی کوشش کی شدیدمذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قطر کےساتھ عناد کی بنیاد پر فلسطینی تحریک آزادی کو متنازع بنانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ھنیہ کے قتل کی دھمکی صہیونی دشمن کی دہشت گردی کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں اس نے حماس کے سینیر رہ نما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سمیت جماعت کی قیادت کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔

فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مصر دوبارہ قائدانہ کردار ادا کرے: حماس

مصری حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مسلسل ایک ہفتے تک کھلا رکھنے پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے قاہرہ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حماس نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنا قایدانہ کردار دوبارہ ادا کرے۔

بان کی مون یہودیوں سے مل گئے، ’یونیسکو‘ فیصلے پر تنقید: حماس کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو صہیونی لابی کا ایجنٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یونیسکو کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا حق ملکیت باطل کیے جانے کے فیصلے پر تنقید کر کے بان کی مون نے اپنی غیر جانب داری اور حق کی طرف داری کے تاثر کی خود ہی نفی کی ہے۔

نام نہاد قوانین کے ذریعےانتخابی عمل کوکھلواڑ بنانےکی اجازت نہیں دیں گے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بار بار تبدیل کرنے کی فلسطینی حکومت کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فرانس کا نام نہاد امن اقدام فلسطینی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی مشرق وسطیٰ کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہےاور کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کی کوشش کے طورپر دیکھی جانےوالی پیرس کانفرنس درحقیقت فلسطینی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

لائبرمین وزیردفاع، صہیونی ریاست جنگی مجرموں کے ہاتھوں یرغمال:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیل کے انتہا پسند یہودی سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین کو وزیردفاع بنائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ لائبرمین کی تقرری کے بعد صہیونی ریاست مکمل طورپر دہشت گردوں اور جنگی مجرموں کے ہاتھوں میں یرغمال ہو کر رہ گئی ہے۔