جمعه 15/نوامبر/2024

سامی ابو زھری

ایمسٹرڈیم کے واقعات غزہ میں نسل کشی کے عالمی اثرات ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ تحریک نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے دارالحکومت میں فلسطینی کاز کے حامیوں اور اسرائیلی شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی اس قسم کے عوامی جذبات کو جنم دیتی ہے۔

غزہ کے عوام کے مصائب کے خاتمےکے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اس نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے نئی تجاویز پر بات کرنے کے لیے ثالثوں کی درخواست کا جواب دیا ہے۔

شمالی غزہ کو مکمل تباہی اور اجتماعی قتل عام کا سامنا ہے:ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قابض صیہونی فوج کی طرف سے کیے جانے والے جرم کی سنگینی اتنی بڑی ہے کہ اسے کسی تصویر یا رپورٹ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا حماس وہاں مکمل تباہی اور اجتماعی قتل عام کی پالیسی پر خاموش نہیں رہے گی۔

جنگ بندی کے بغیراسرائیل کے ساتھ معاہدہ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا:ابوزھری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما سامی ابو زہری نےکہا ہے کہ "قابض اسرائیلی دشمن کےساتھ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر کسی بھی معاہدے کا کوئی مطلب نہیں ہے"۔

سویڈن میں قرآن کو جلانا مسلمانوں کے عقائد پر حملہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی بیرون ملک قیادت کے ایک رُکن سامی ابو زہری نے سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کو سر عام نذرآتش کرنےکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کو مسلمانوں کے عقائد پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

امارات کااسرائیلی بائیکاٹ قانون ختم کرناقابض ریاست کی مدد کرنےکےمترادف

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے بائیکاٹ کے مروجہ قانون کو ختم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کےترجمان کا کہنا ہے کہ امارات میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا قانون ختم کرنا فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی غاصب ریاست کی مالی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

‘ایم بی سی’ پر نشر ڈرامہ سیریزشیطانی چال ہے جو کامیاب نہیں ہوگی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے'ایم بی سی' ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے صہیونی حمایت یافتہ ڈرامے شیطانی چال ہے جس کا مقصد صہیونی ریاست کوآئینی جواز فراہم کرنا اور عرب اور مسلمان عوام کے ذہنوں میں اسرائیل کی حمایت کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ یہ نام نہاڈ ڈرامہ سیریز اپنے مذموم عزائم اور مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

دوستی کی آڑ میں امریکا عربوں کو اسرائیل کا غلام بنانا چاہتا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ امریکا'صدی کی ڈیل' کی سازش کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل کے دو اھداف ہیں۔ پہلا ہدف عرب ممالک کو اسرائیل کے چنگل میں‌پھنسانا اور دوسرا ٹارگٹ قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے۔

نیتن یاھو کا عرب ممالک میں استقبال قبلہ اول سے خیانت کے مترادف: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے عرب ممالک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے مقابلہ بازی ترک کریں۔ حماس نے باور کرایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کسی دوسرے صہیونی عہدیدار کا استقبال مقبوضہ بیت المقدس سے دست بردار ہونے اور قبلہ اول سے خیانت کے مترادف ہے۔

امریکی ڈالروں کے بدلے تحریک آزادی ترک نہیں کریں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پر بلا جواز تنقید کرکے امریکا نے خود کو اسرائیل کا طرف دار ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کو امریکا کی طرف سے مالی مراعات کا لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر حماس کسی لالچ میں نہیں آئے گی۔