پنج شنبه 01/می/2025

سامر العیساوی

شہید اور اسیروں کی ماں، عزیمت اور صبرو استقلال کا پہاڑ!

فلسطینی قوم شہیدوں، غازیوں، اسیروں اور جانثاروں کی قوم کہلاتی ہے۔ شاید ہی ایسا کوئی ایک خاندان ہوجو کسی شہید کا امین اور کسی اسیر کی رہائی کا منتظر نہ ہو مگران بے شمار دلسوز واقعات میں ’ ام خنسا‘ کی دلخراش داستان الگ انفرادیت رکھتی ہے۔ وہ بہ یک وقت شہیدوں ،غازیوں اوراسیروں کی ماں ہیں۔ ’سامر العیساوی‘ المعروف ’ام خنسا‘ صبرو استقامت اور استقلال کا پہاڑ ہیں۔ زندگی میں جتنے دکھ انہوں نے جھیلے ہیں، شاید ہی کسی دوسرے کے مقدر میں آئے ہوں مگر وہ تمام ترصہیونی مصائب وآلات برداشت کرنے کے بعد بھی عزم استقامت اور صبرو استقلال کا پہاڑ ہیں۔ انسان ہونے کے ناطے ان کا دل بھی پسیج جاتا ہے۔ وہ اس پیرانہ سالی میں تن تنہا گھر پر زندگی گذار رہیں۔ ایک بیٹا شہید ہوچکا، چار بیٹے اور ایک بیٹی اس وقت صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ ام خنساء کی کل کائنات یہی چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔