
’السامری‘ حضرت موسیٰ کے پیروکاروں کی باقیات!
بدھ-4-اکتوبر-2017
فلسطین میں آباد ’السامریون‘ یا ’السامری‘ نامی ایک قبیلہ خود کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا کٹر پیروکار قرار دیتا ہے۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس اور اس کے اطراف میں بسنے والے اس قبیلے کا دعویٰ ہے کہ وہ جلیل القدرپیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا حقیقی پیروکار اور تابع ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔