چهارشنبه 30/آوریل/2025

سال 2019

سال 2019ء: اسرائیلی دہشت گردی میں دو فلسطینی طلباء شہید، 161 گرفتار

فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اسکول کے دو طلباء شہید اور 161 کو حراست میں لیا گیا۔

سال 2019ء اسرائیل کے لیے گھمبیر بحرانوں کا سال!

سال 2019ء صہیونی ریاست پربہت بھاری گذرا، صہیونی ریاست کئی داخلی، خارجی،معاشی اور سیاسی بحرانوں میں گھرا رہا۔ صہیونی ریاست مسلسل تین بار انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والی کنیسٹ میں حکومت کی تشکیل میں ناکام رہی۔ صہیونی ریاست کے بڑے بڑے جگادری حکومت سازی کے لیے سرتوڑکوششیں کرتے رہے مگر سنہ 1948ء میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ صہیونی ریاست میں ڈرامائی انداز میں حکومت کی تشکیل میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 41 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران 41 فلسطینی شہید کیے گئے۔