
کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سارس وائرس کی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی
پیر-3-فروری-2020
چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔