
اسرائیلی کنیسٹ میں سرحد پر600 بنکروں کی تعمیر کےمعاملے پر بحث
بدھ-23-ستمبر-2020
قابض صہیونی ریاست نے لبنان اور شام کی سرحد کے قریبی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے 600 پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کو شمال کی ڈھال کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد شام اور لبنان کی سرحد پر مزاحمت کاروںکی طرف سے ممکنہ حملوں سےیہودیوں کو ہنگامی پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب سرحد پر چھ سو بنکروں کی تعمیر کے معاملے پر اسرائیلی کنیسٹ میں آج بحث کی جا رہی ہے۔