
یہودی شرپسندوں نے زیرتعمیر فلسطینی مکان نذرآتش کر ڈالا
منگل-27-ستمبر-2016
یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہرنابلس میں ایک زیرتعمیر مکان کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں زیرتعمیر عمارت جل کر خاکستر ہوگئی۔ دوسری جانب کل سوموار کو صہیونی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں وحشیانی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جس میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔