جمعه 15/نوامبر/2024

زیتون کےدرخت

یہودی شرپسندوں کے حملوں میں چار فلسطینی زخمی، زیتون کا باغ برباد کردیا

کل ہفتے کے روز آباد کاروں اور اسرائیلی قابض فوج کے فلسطینی شہریوں پر حملے کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے کفر الدیک میں آباد کاروں نے زیتون کے 258 پودے اکھاڑ پھینکے۔

اسرائیلی فوج نے مکان مسمار کردیا، زیتون کے100 پودے تلف

کل بدھ کوصہیونی قابض حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں ایک مکان کو مسمار کیا اور پھل دار درختوں کے 100 پودے اکھاڑ پھینکے۔

اسرائیلی حکام نے قیمتی درخت کاٹ ڈالے، نابلس میں مسجد کے قریب کھدائی

سوموار کی شام صیہونی فوجیوں نے خربہ طانا میں نابلس کے مشرق میں بیت فوریک قصبے 37 درخت کاٹ دالے اور ان میں سے بعض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ خیال رہے کہ ان درختوں پر نابلس میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام کندہ تھے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں فلسطینیوں کی املاک پرحملہ،درخت اکھاڑ دیے

کل بدھ کواسرائیلی قابض فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے تقوع میں مشرقی بیابان میں زیتون کے 50 درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور دو زرعی نہروں کو مسمار کردیا۔ .

القدس میں فلسطینی شہری طلب، قلقیلیہ میں 1000 درخت اکھاڑ دیےگئے

بُدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے مشرق میں ایک ہزار درخت اکھاڑ دیے۔ ادھر کل بدھ کو اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک شہری کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔

نابلس میں فلسطینی زمیندار کے زیتون کے درخت تیسری بار تباہ

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کے ملکیتی زیتون کے درخت کاٹ کر تباہ کر دیے ہیں۔ یہ افسوس ناک واقعہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں پیش آیا۔