چهارشنبه 30/آوریل/2025

زیتون کا پھل

یہودی انتہا پسندی ، فلسطینیوں کے زیتون کے باغات بھی نشانے پر

انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغ پر حملہ کر کے زیتون کے پچیس درخت اکھاڑ دیے ہیں۔ یہ واقعہ قریوت نامی گاوں میں پیش آیا ہے، جو مغربی علاقے کے شہر نابلس سے جڑا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی اراضی پر کھدائی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں‌نے فلسطینیوں کی درجنوں دونم اراضی غصب کرنے کے بعد اس پرکھدائی کردی اور فلسطینی شہریوں کے زیتون کے 100 پھل دار درخت اکھاڑ پھینکے۔

زیتون کا پھل توڑتے فلسطینی کسانوں پر یہودی شرپسندوں کا تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر پرتشدد حملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں براخا یہودی کالونی کے قریب فلسطینی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہودی اشرار نے فلسطینیوں پر حملہ اس وقت کیا جب فلسطینی اپنے کھیتوں میں زیتون کے پھل توڑ رہے تھے۔