شنبه 16/نوامبر/2024

زیتونہ و امل

اسرائیل نے غزہ کیلئے آنے والا امدادی بحری جہاز لوٹ لیا، رضاکار یرغمال

اسرائیلی بحریہ نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی امدادی سامان لے کر آنے والے خواتین کے امدادی قافلے’زیتونہ‘ پر شب خون مارتے ہوئے اس پرقبضہ کر لیا ہے اور جہاز پرسوار اس کے عملے اور خواتین امدادی کارکنوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

محصورین غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کے ہمراہ آنے والے دو امدادی بحری قافلوں’زیتونہ‘ اور ’امل‘ اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ خدشہ ہے کہ صہیونی بحریہ غزہ کی طرف بڑھنے والے امدادی جہازوں کو راستے میں روک کر لوٹ مار کے ساتھ امدادی کارکنوں کو یرغمال بنا سکتی ہے۔ دوسری جانب فلسطین کی نمائندہ سیاسی شخصیات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالصتاً انسانی بنیادوں پر غزہ کی پٹی کی طرف آنے والے بحری جہازوں کو صہیونی ریاست کی جارحیت سے مکمل تحفظ فراہم کرے۔