
زہریلا فُضلہ فلسطینیوں پر موت مسلط کرنے کا گھناؤنا صہیونی حربہ!
پیر-13-نومبر-2017
قابض صہیونی ریاست ایک طرف فلسطینی قوم پر طاقت کے مکروہ حربوں کا استعمال کرکے ان کی نسل کشی کے لیے کوشاں ہے تو دوسری طرف دشمن نے یہودی کالونیوں، کارخانوں اور کیمیائی اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں سے نکلنے والے فضلے کو فلسطینی قوم پرایک نیا عذاب بنا کر مسلط کر رکھا ہے۔