
’فیس بک‘ کا پسماندہ علاقوں کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان
منگل-26-جولائی-2016
سماجی رابطے کی مقبول ویب سائیٹ’فیس بک‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارک زوکر برگ نے دنیا کے لاکھوں صارفین کے لیے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی پر کام کرنے والا ڈرون طیارہ فضاء میں چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ زوکر برگ کا کہنا ہے کہ یہ شمسی طیارہ دنیا کے غریب اور پسماندہ خطوں میں انٹرنیٹ کی مفت سروس فراہم کرے گا۔