چهارشنبه 30/آوریل/2025

زراعت

اسرائیل اور بحرین کا زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

اسرائیل اوربحرین نے زرعی شعبے میں تعاون سے متعلق ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے جمعرات کو اس سمجھوتے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد 2020 میں امریکا کی سفارتی کوششوں کے تحت تعلقات قائم کرنے والے دونوں ممالک مزید قریب آجائیں گے۔

غزہ میں محکمہ زراعت کو16 ملین ڈالر کا نقصان

فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں کل اتوار کے روز محکمہ زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کے جنوب میں کرم ابو سالم گذرگاہ کی بندش اور برآمدات پرعاید پابندیوں کے باعث زرعی شعبے کو سولہ ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسرائیلی بمباری، غزہ میں زراعت کو 17 ملین ڈالر کا نقصان

فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے سے جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں زراعت کے شعبے کو اب تک 17 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے

یورپی یونین کی غزہ میں زراعت کے شعبے کے لیے 26 ملین ڈالر کی امداد

یورپی یونین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے 22 اعشاریہ 8 ملین یورو کی رقم کی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس رقم کا کچھ حصہ غرب اردن میں بھی استعمال کی جائے گا۔ امریکی ڈالر میں یہ رقم 26 اعشاریہ 7 ملین ڈالر ہے۔

فلسطین کےآبی اور خوراک کے وسائل پر غاصب صہیونیوں کی ڈاکہ زنی

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام اور صہیونی آباد کاروں کے غاصبانہ قبضے کے بعد سے ہی ان آباد غاصبوں نے فلسطین کے قدرتی وسائل، خوراک اور آبی وسائل کی لوٹ مار شروع کر دی۔ آبی اور خوراک کے وسائل پر قبضہ اسرائیل کے اہداف ومقاصد میں شامل رہا اور مختلف طریقوں اور ذرائع سے فلسطینیوں کے وسائل کو چوری کیا جاتا رہا۔

اسرائیلی زہریلے اسپرے سے متاثرہ غزہ کے علاقے آفت زدہ قرار

فلسطینی وزارت زراعت نے غزہ کی پٹی کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی طرف سے زہریلے اور انتہائی تباہ کن اسپرے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔

خون پسینے سے اناج اگانے والے کسان بھی انتقامی سیاست کا ہدف

فلسطینی اتھارٹی اور اس کی نام نہاد حکومت سے پوری فلسطینی قوم نالاں ہے۔ ایسا کوئی طبقہ نہیں بچا جس کے خلاف فلسطینی اتھارٹی انتقامی پالیسیوں پرعمل پیرا نہیں۔

فلسطینی دو شیزہ نےصہیونی ریاست کی زرعی اجارہ داری کیسے چیلنج کی؟

فلسطینی ہنرمند اور باہمت قوم صہیونی ریاست کے مظالم اور قابض دشمن کی اجارہ داری کے مختلف مکرو حیل کے خلاف بہ یک وقت برسر پیکار ہیں۔ میدان جہاد میں داد شجاعت دینے کے ساتھ ساتھ عام شعبہ ہائے زندگی میں بھی فلسطینی مردو زن صہیونیوں کی اجارہ داری کو بھرپور طریقے سے چیلنج کررہے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کا بھنگ برآمد کرنے پر غور

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے طبی مقاصد کے لیے بھنگ برآمد کرنے پر غور شروع کیا ہے۔