فلسطین میں آباد کاری اور توسیع پسندی میں پیش پیش یہودی گروہ ‘ریگویم’
بدھ-18-نومبر-2020
فلسطین میں یہودیوں کو آباد کرنے اور انہیں بسانے کی مکروہ مہم میں اسرائیلی ریاست اور اس کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری مشینری پیش ہے۔ اسی مکروہ مشن میں سرگرم ایک گروپ کو 'ریگویم' کہا جاتا ہے۔ یہ تنظیم فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر، فلسطینی اراضی اور دوسری املاک پر قبضے اور توسیع پسندی کے جرائم میں اسرائیل کے لیے دائیں بازو کا کردار ادا کر رہی ہے۔